بیساکھی میلہ، 17 سو سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے


 

اٹک: بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 17 سو سے زائد سکھ یاتری گزشتہ رات واہگہ بارڈر سےحسن ابدال پہنچ  گئے۔ اس موقع پر یاتریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حساس اداروں اور پنجاب پولیس کی نگرانی میں بحفاظت پاکستان لایا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن پرڈپٹی کمشنراٹک رانا اکبرحیات، ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اٹک عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی اٹک) اوراسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال نے سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔

جس پرسکھ  یاتریوں نے ڈپٹی کمشنراور دیگرمتعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا۔

بیساکھی میلے کے موقع  پرپولیس اہلکاراورایلیٹ فورس کےدستے ‘گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال’ کے اندراورگردونواح میں موجود رہیں گے۔

سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت  گردوارہ جانے والے تمام راستےسیل کر دیئے گئے ہیں جب کہ اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

‘بابا گرونانک’ کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات میلے کے آخری روز صبح ‘بھوگ’ کی رسم سے اختتام پزیرہوں گی۔


متعلقہ خبریں