پنجاب میں 1،757 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقیاں دی گئیں

پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی پر غور شروع

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری ہے، صوبے بھر میں 1،757 افسران و اہلکاروں کو ریکارڈ ترقیاں دی گئیں۔

پنجاب پولیس کے 88 انسپکٹرز کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدوں پر ترقی دی گئی، جبکہ 471 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر اور 86 ٹریفک وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدوں ترقی دی گئی۔

اسی طرح ترقی پانے والوں میں لاہور ریجن پولیس کے 648 سب انسپکٹرز اوراسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پولیس کی کمی دور کرنے کیلئے مرحلہ وار دس ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق دس ہزارکانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی ہوگی اور باقی 5ہزار اگلے مالی برس بھرتی کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے لیے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جس میں سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال میں خریدی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا تھا کہ 20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لیے خریدی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لیے 75 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی۔

وزیرارعلیٰ نے کہا تھا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے اور پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں