کونسی مارکیٹیں کھلیں گی اور کونسی نہیں ؟فیصلہ آج ہو گا

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کون سی مارکیٹیں کھولنی ہیں اور کون سی نہیں؟ اس کا فیصلہ آج منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ہمیں لاک ڈاوُن مزید سخت کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم  نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعیدغنی نے واضح کیا کہ بڑی مارکیٹوں اورمالز پر پابندی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرست میں چھوٹی اور بڑی مارکیٹوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ این سی سی اجلاس میں صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں سوموار سے ہوگی، وزیراعلی سندھ

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے خود حکومت کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے گزشتہ روزبتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں پیرسے ہوگی اور اشیائے خورد ونوش کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پرصوبے میں 100فیصدعمل کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو فیصلے ہم نے کیے وہی فیصلے دو یا تین دن بعد دیگر نے بھی کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ گورنراوردیگر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں ںے تسلیم کیا تھا کہ کچھ چیزیں وفاق کوہماری پسند نہیں ہیں اورکچھ چیزیں ہمیں وفاق کی پسند نہیں ہیں لیکن فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی: احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ حکومت سندھ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔


متعلقہ خبریں