کراچی میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

کراچی: کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 358 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔کراچی میں کورونا کیسز6 ہزار 893 تک پہنچ گئے۔ کراچی میں مجموعی اموات کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے سندھ میں کورونا کیسز9 ہزارسے بڑھ گئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 93 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں صوبے میں 453 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق آج ایک شخص حیدرآباد اور ایک شخص سکھرمیں جاں بحق ہوا۔صوبے میں 1ہزار 853 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں