فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی

اسلام آباد: سربراہ ایدھی فاوَنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

رپورٹ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ 2 دن بخار اورتین دن سرمیں درد رہا۔ کورونا ٹیسٹ سے پہلے مجھےعلامات ظاہرہوئی تھیں۔

فیصل ایدھی  کا کہنا تھا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیشن میں رکھا۔  ۔ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

اس سے قبل فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے کہا تھا کہ ان کے والد کا 2 روزقبل ٹیسٹ کرایا گیا تھا، آج رپورٹ آئی جو منفی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ فیصل ایدھی 15 اپریل سے اسلام آباد میں قرنطینہ میں تھے۔

سعد ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ ایدھی فاوَنڈیشن فیصل ایدھی مزید چند روزاسلام آباد میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی مثبت آگیا تھا۔

گزشتہ ہفتے فیصل ایدھی نے دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا ۔ اس وقت کی رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی میں کورونا وائرس موجود تھا۔

ڈاکٹروں نے سماجی کارکن فیصل ایدھی کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ مطابق فیصل ایدھی کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ مورخہ20 اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔  ٹیسٹ سے پہلے فیصل ایدھی کو ہلکے بخار اور نزلے کی شکایت تھی۔

فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیصل ایدھی کی طبیعت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی تھی۔

ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی تو فیصل ایدھی اسلام آباد میں ہی موجود تھے جہاں انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹرز نے فیصل ایدھی کو اسلام آباد ہی میں قیام کا مشورہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں