سندھ کو دیے گئے ریلیف پیکج پر گورنر دستخط نہیں کررہے، بلاول


کراچی: چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کےعوام کو دیے گئے ریلیف پیکج پر گورنر دستخط ہی نہیں کررہے ہیں۔

پیپلز ڈاکٹرز فورم کے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
طبی عملے کیلئے  وار زون میں لڑنے والی فورسز کی طرز کا ریلیف پیکج دیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی وبا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکس کو قومی ہیروسمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا اکنامک بیل آؤٹ پیکج نہ آنے سے لاک ڈاوَن میں نرمی ہوئی اور وبا پھیل گئی۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخوامیں بھی کچھ نہیں کررہی جہاں کےعوام نے اسے مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وبا ملک میں ایک تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں صرف سندھ ہی نہیں بلکہ وفاق تمام صوبوں کی مددکرے۔ وفاق اور دیگر صوبوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ سندھ کے بروقت اقدامات نے وبا کو پھیلنے نہیں دیا۔

اجلاس میں ڈاکٹرکریم خواجہ، ڈاکٹرخیام حفیظ، ڈاکٹر جاوید اقبال اور دوسرے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں