سندھ حکومت کا شیخ رشید کو ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ

ریلوے کو منافع بخش بنانے کا حکم، بزنس پلان طلب

فائل فوٹو


کراچی: سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ٹرینیں چلانےکا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانےکا ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونےسے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا،وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سےنہ کھیلے۔

ریلوے کو ہر ہفتے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، شیخ رشید احمد

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےہی وفاق کی لاپرواہی سےملک میں کیسزمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست کا کام ہوتا ہےوہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سےنہ کھیلے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹرین سروس نہیں کھلی تو جون میں تنخواہ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام مایوس ہیں، ریلوے کو روز اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

گزشتہ ماہ  ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ اگر وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی بات کی تو ہم فوری طور پر 20 ٹرینیں چلائیں گے تاہم لاک ڈاون کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آخری 2 روز میں 40 ٹرینوں سے ایک لاکھ 65 ہزار مسافروں کو منتقل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں