سندھ: صوبے کے تمام اضلاع میں آئیسولیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے


کراچی: چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا ہے کہ صوبےکےتمام اضلاع میں آئیسولیشن سینٹرقائم کردیئےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کےایکسپوسینٹرمیں 1200 بستروں کا آئیسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی اےایف میوزیم میں300 بستروں پرمشتمل آئیسولیشن سینٹرقائم کیاجا رہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 1100، ٹھٹھہ میں 100 اور بدین میں 150 بستروں کے آئیسولیشن سینٹرز قائم  کئے گئے ہیں۔

کورونا: بلوچستان حکومت کے پاس وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دادو میں 101 اور جامشورو میں 220، میرپورخاص میں 150،عمرکوٹ میں 150،مٹھی میں 130 بستروں کا آئیسولیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھاچھرو میں 100 اورشکارپور میں 330،سکھرمیں 1344،خیرپور میں 400،لاڑکانہ میں330 جبکہ جیکب آباد میں 200، قمبر میں 150 بستروں پرمشتمل آئیسولیشن سینٹرقائم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف مہم چلائی گئی تاہم سندھ حکومت کی پالیسی کو سب نے اپنایا۔ سندھ حکومت نے عوام کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کی ائرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی جبکہ سندھ حکومت نے26 فروری سے پہلے ہی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ کا طریقہ اپنایا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ائرپورٹ پر اسکریننگ صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی۔ 64 ہزار 52 افراد کی ائرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پذیرائی ہوئی تو مخالفین ناراض ہوئے جبکہ سندھ حکومت نے جو بھی فیصلے کیے وہ ٹاسک فورس کی مشاورت سے کیے۔ سندھ حکومت نے ائرپورٹ پر اپنے ڈاکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار

زائرین سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ زائرین کو لاڑکانہ، سکھر، ناردرن بائی پاس کراچی میں رکھا گیا۔سندھ آنے والے زائرین میں کورونا کیسز تھے جو تفتان سے داخل ہوئے۔ وفاق نے ابتدائی طور پر زائرین کو تفتان قرنطینہ میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی حکمت عملی 3 حصوں پر مشتمل تھی۔


متعلقہ خبریں