حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

مشیرپارلیمانی امور بابراعوان اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے بائیومیٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ اورانٹرنیٹ ووٹنگ کاعملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنک کا سسٹم منظور کرلیا گیا۔ ملاقات میں ووٹنگ کےعملی مظاہرے پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دوران ملاقات پارلیمنٹ میں الیکشن کمیشن کی 3رپورٹس جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹس دونوں ایوانوں میں جنوری 2018 سے بحث کے انتظار میں ہیں۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت پارلیمانی امور رپورٹس پربحث کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کوخطوط لکھے گی۔

دریں اثناء بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے اہم اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیرپارلیمانی اموربابراعوان، چیئرمین نادرااورالیکشن کمیشن کےحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بائیومیٹرک اورانٹرنیٹ ووٹنگ کاعملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد سسٹم منظور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کارکاعملی مظاہرہ کیا گیا۔

اجلاس میں زلفی بخاری کی ای ووٹنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ بہت جلد پوراکرنے جارہےہیں۔ طریقہ کارکوبیرون ملک پاکستانیوں کیلئےانتہائی آسان رکھاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بیرون ملک ہم وطنوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔ ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظرانداز کرتی رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اوورسیزپاکستانیوں کوفیصلہ سازی میں شامل کرے گی۔

اس سے قبل 20 اپریل کو حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو حق ووٹ دلوانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مشیرپارلیمانی امور بابراعوان، معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اورسیکریٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کاراورسہولیات کا جائزہ لیا گیا گیا تھا۔ اجلاس میں اوور سیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیرون مکل مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن پاسپورٹ یا نائیکاپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ الیکشن کمیشن اور نادرا مشترکہ طورپررجسٹریشن پروگرام کاآغاز کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رائے دہی کےعمل کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کاربھی طے ہوگا۔ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک بنایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں