لاہور میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا گیا


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا.

لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب  ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو گھروں سے نکلنے کے بجائے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

چودھری سرور نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا ریلیف دیا ہے۔ لاک ڈاوَن کے باوجود عوام کورونا سے بچاو َکیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے 4 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں، یاسمین راشد

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم پاکستان کو امریکہ جیسے حالات سے بچانا چاہتے ہیں، جس کے لیے کورونا سے بچاو کے ایس او پیزپر عمل درآمد لازمی ہے۔

اس سے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاوَن کے باعث کیسز میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں آئسولیٹ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ پنجاب میں 101 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ فرنٹ لائن ورکز کو حفاظتی سامان دیا ہے اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بہت سارے لوگوں میں اموات کے بعد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہورمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 430 سے زائد ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں