حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہتے ہیں، چودھری شجاعت حسین


لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ق سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار سے ملاقات کے دوران کہی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری سلیم بریار نے کہا تھا کہ سیاسی و معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہیئیں، چوہدری شجاعت حسین

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری رکھی جائے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ راشن اور کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس کی تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان مسلم لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


متعلقہ خبریں