صوبوں کی مدد کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وزیر اطلاعات سندھ


کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ صوبوں کی مدد کرے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے صرف سندھ نہیں پورے ملک کی بات کی ہے۔ بلاول بھٹو نے حقائق پر مبنی باتیں کیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا مخالفین ایسی باتیں کررہےہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا وفاق تمام صوبوں کو سپورٹ فراہم کرے۔ وفاقی سے سپورٹ کا کہیں تو انہیں 18 ویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا لاک ڈاؤن سے متعلق دہرا معیار ہے۔ کورونا وائرس کیلئے اقدامات پر وفاق کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ وفاق نے سندھ پر لوگوں کو ڈرانے کا الزام لگایا۔

ناصرحسین شاہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ وفاق کی طرف سے کیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں کسی اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کیا؟۔ عالمی امداد براہ راست وفاق کو ملتی ہے، صوبوں کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 مارچ کو کورونا سے متعلق میٹنگ کی۔کورونا کے حوالے سے وزیراعظم غیرسنجیدہ ہیں۔ وفاق نے سندھ حکومت کو فالو کیا لیکن تعریف کا ایک لفظ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سےایک بھی وینٹی لیٹرنہیں ملا بلکہ 16 ہزار این 95 ماسک اورگلوزملے۔ 90 فیصد سے زیادہ کٹس ہم نے خود درآمد کیں۔ ڈبلیوایچ او نے بھی ہماری خدمات کوسراہا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پرطرح طرح کےالزام لگائے جاتے ہیں۔ ہمارے اقدامات کو نیب کیسز اور 18 ویں ترمیم سےجوڑ دیا جاتاہے۔ شعور والے ہمارے اقدامات کو سراہتے ہیں لیکن ان کے شیرو کو سمجھ نہیں آتی

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزرا کاروباری افراد کو دکانیں کھولنے کیلئے اکساتے ہیں۔ ہمیں کاروباری افراد کے نقصان کا اندازہ ہے۔ پوری کوشش ہے کہ کاروبارمرحلہ وارکھولاجائے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مزید 15 روز لاک ڈاؤن ہوتا تو حالات بہترہوتے۔ اب لمبے عرصے تک صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔


متعلقہ خبریں