بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بین الاقوامی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سوئزر لینڈ کے ہم منصب سے گفتگو میں عالمی چیلنج سے نمٹنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے سوئزرلینڈ میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ طویل کرفیو کی وجہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے۔

مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، وزیر اعظم

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی تک بھی رسائی حاصل نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں کوخوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری بھارت پہ دباؤ ڈالے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ مودی سرکارکا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزرویہ قابل مذمت ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نوٹس لے۔

امریکہ نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور سوئزر لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اس امر پراتفاق کیا گیا کہ اہم علاقائی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں