یکم مئی: مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے، عمران خان



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم مئی مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔

کورونا ریلیف فنڈ: مزدوروں کیلئے75 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق یوم مزدور کے موقع  پروزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنےو الے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یکم مئی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

حکمران اشرافیہ نےدیہاڑی دار کا سوچے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، وزیراعظم

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اوران کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط نظام تیار کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں۔

یوم مزدور کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی شعبے کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

وفاقی کابینہ، چھوٹے تاجروں کے لیے پیکج کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں