سندھ میں عوام کو انسان نہیں سمجھا جاتا، عامرخان


کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان نے کہا کہ سندھ میں عوام کوانسان نہیں سمجھا جاتا ہے۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران کراچی میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ پولیس والے موٹر سائیکل سے خواتین کو اتار کر ٹائر پنکچر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: تالہ بندی کی خلاف ورزی پر سینکڑوں تاجر گرفتار

عامر خان نے کہا کہ وفاق میں غلط  وقت پرغلط فیصلہ کیاگیا ہے۔ فرودس عاشق اعوان کو اور طریقے سے بھی ہٹایا جاسکتا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کو بلاکراستعفیٰ لیا جانا چاہیے تھا۔

رہنما ایم کیوایم عامرخان نے کہا کہ  ان کی جماعت کو آج موقع ملا ہے، توہم کام کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کو وزارت سے کچھ  لینا دینا نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں