لاہور: کار پہ فائرنگ، دو افراد جاں بحق

شکر گڑھ: معمولی تلخ کلامی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

فوٹو: فائل


لاہور: مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق کردیا اورموقع سے فرار ہو گئے۔

لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں مسلح ملزمان نے کارپہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی طور پر جاں بحق افراد کی شناخت ملک امان اللہ اور اکرم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

لاہور: کورونا ایمرجنسی کے دوران 2083 ایف آئی آرز درج

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی اور اس نے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر اعلیٰ پولیس افسران بھی جائے وقوع پرپہنچے ہیں جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔

لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

علاقہ پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ ابتدائی طورپر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کا آغاز کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں