بھارت: قرنطینہ میں خاتون زیادتی کا شکار


نئی دہلی: بھارتی ریاست راجھستان میں 40 سالہ خاتون کو قرنطینہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

40 سے 45سالہ دیہاڑی دار خاتون اپنے گاؤں کا راستہ بھول گئیں جس کپر انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں پناہ لی۔

قرنطینہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے خاتون کو رات ایک اسکول میں ٹھہرایا جہاں پولیس کی غیرموجودگی میں تین افراد نے انہیں اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا نے قریباً 2 لاکھ 7 ہزار افراد کی جان نگل لی 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کئی دن پیدل سفر کرکے اس گاؤں میں پہنچیں جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اس واقعہ کے تناظر میں لاپرواہی کے مرتکب جونیئر پولیس افسر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مقامی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک  2 لاکھ 6 ہزار 994 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 29 لاکھ 94 ہزار 795  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں