سندھ میں کورونا سے78افراد جاں بحق،4ہزار232متاثر



کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد78 ہوگئی ہے جب کہ4ہزار232 افراد متاثر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ آج سندھ میں 2ہزار599 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور287 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کوروناوائرس سے آج سندھ میں 3مریض انتقال کرگئے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت3ہزار352 مریض زیرعلاج ہیں۔ 2ہزار146مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں اور 767افرادآئسولیشن سنٹرزاور439اسپتالوں میں ہیں۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج 30مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر802 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ضلع وسطی میں32 نئے کیسز آئے ہیں۔ ضلع شرقی57، ضلع جنوبی79، ضلع غربی 18 اور ملیرمیں 8 نئے کیسز آئے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی میں کورونا وائرس کے 5 اور لاڑکانہ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حیدرآباد13، شکار پور11 اورسکھر میں 7 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور اپنا خیال رکھیں، آپ کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے۔


متعلقہ خبریں