بی جے پی کی اسلام دشمنی عیاں کرنے پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بی جے پی کی اسلام دشمنی عیاں کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اسلام دشمنی عیاں کرنے پر گلف نیوز کے صحافی کو خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

صحافی کو دھمکیاں دی گئیں کہ بھارت آنے پر نہ صرف ان کا پاسپورٹ ضبط اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا بلکہ ان سے گالم گلوچ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت کا ایک کروڑ مسلمانوں کو بھارت سے نکالنے کا اعلان

خلیجی ممالک میں بے جے پی اور آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے اودھم مچا رکھا ہے، مسلمانوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر مسلم مخالف مہم چلا دی ہے۔

گلف نیوز کے فیچر ایڈیٹر مظہر فاروقی نے اسلامو فوبیا پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹوں پر رپورٹ مرتب کی تو بھارتی شہری مظہر فاروقی کو بے جی پی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔

صحافی مظہر فاروقی کہتے ہیں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، انہیں کہا گیا بھارت آؤ گے تو گرفتار بھی کیا جائے گا اور پاسپورٹ بھی ضبط ہو سکتا ہے، خاندان اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی لیڈر کے بیٹے کا کشمیری ماں بیٹی پر انسانیت سوز تشدد

صحافی کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف سے دی گئیں جن میں سے کچھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی فالو کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں