کورونا وائرس، کلوروکوئین کا ازخود استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز

کورونا وائرس، کلوروکوئین کا ازخود استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز

فائل فوٹو


کراچی: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کلوروکوئین کا ازخود استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے موثر سمجھی جانے والی دوا کلوروکوئین کا استعمال کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کلوروکوئین کا استعمال اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی اجازت سے ہی مشروط ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو سیلف میڈیکیشن نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بلا ضرورت کلوروکوئین استعمال کر رہے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کلوروکوئین کا استعمال کس حد تک کیا جائے یہ فیصلہ ڈاکٹرز بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔

کلوروکوئین بنیادی طور پر ملیریا مخالف دوا ہے۔ ابتدائی تحقیق کے بعد ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کے استعمال کو مؤثر قرار دیا تھا لیکن نئی تحقیقات ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی افادیت کی نفی کررہی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا سے ایک لاکھ97 ہزار اموات

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 89 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 75، پنجاب میں73، بلوچستان 10، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,755 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں اب تک ا لاکھ 38 ہزار147 ٹیسٹ لیےجاچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں