علما اور سندھ حکومت کا اتفاق خوش آئند ہے، عمران اسماعیل



کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علما اور سندھ حکومت کا  اتفاق خوش آئند ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے عوام کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں، ہمیں ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کو اپنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو بےروزگار نہیں ہونے دیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کےلیے 144 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو لاک ڈاؤن سے  بےروزگاری اور غربت بڑھنے کاخدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک کہہ رہا ہے لاک ڈاؤن سے متعلق جو وزیراعظم نے کہا وہ درست تھا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم  پر منفی بیانات دینے سے گریز کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو راشن تقسیم کی نگرانی کو سخت کرنا چاہیے، اگر لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے تو نظر بھی آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں تراویح اور نماز کی ادائیگی علما، نمازیوں اور انتظامیہ کے تعاون سے مشروط  ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں