حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، وزیرخارجہ

افغانستان میں تمام گروپوں کو نمائندگی ملنی چاہیے، وزیر خارجہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ برطانوی عوام کورونا وبا کاعروج دیکھ رہے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ خدشہ ہے مئی تک کورونا وائرس مزید پھیل جائے گا۔

مزید پڑھیں: حق ووٹ: سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریش کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں نے دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ پاکستانیو ں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مشکل میں ہمیشہ مدد کی۔ کورونا کی صور تحال میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد نے حکومت سے رابطہ کیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے یاران وطن کے نام سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں