دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے اجلاس کو دیامر بھاشاہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ’پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم سے بہتر دیامر بھاشا ہے‘

چیئرمین واپڈا نے اجلاس کو بتایا کہ دیامر بھاشاہ ڈیم کا منصوبہ 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں