سندھ حکومت کورونا پہ مسلسل نظر رکھے، بلاول

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر نگاہ رکھے اور حفاظتی اقدامات کرے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ  نے بلاول کو سکھر میں قائم قرنطینہ کے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ بلاول نے کورونا سے بچاؤ کے کیے گئے اقدامات اور سکھر قرنطینہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3671 ہوگئی

دوران گفتگو بلاول نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب کت مقدمات مضحکہ خیز ہیں۔ نیب خورشید شاہ کے خلاف عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔ تعجب ہے کہ حکومت کورونا کے خلاف جنگ کے بجائےحریفوں کے پیچھے پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں