عدالت نے تاجروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی


کراچی: عدالت نے دکانیں کھولنے پر گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کراچی سٹی کورٹ نے تاجروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ تاجروں نے گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تجارتی مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجر لاک ڈاؤن کے دوران وقفے وقفے سے دکانیں کھولنے کااعلان کر رہے ہیں تاہم مخصوصی کاروبار کے علاوہ حکومت کی جانب سے کسی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ تاجر کہتے ہیں کہ وہ اپنا کاروبار حکومت احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بھی قرض پر شرح سود 4 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے ری فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی۔ جس میں ضمانت کے تقاضوں میں نرمی اور چھوٹے کاروباری حضرات کے درخواست فارم کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10513 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے742کیسز رپورٹ ہوئے اور 15مریض جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت ٹیکسٹائل شعبوں کی بھرپور معاونت کرے گی، مشیر تجارت

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ4590مریض ہیں۔ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا1453، بلوچستان552، گلگت بلتستان290، اسلام آباد204 اور آزادکشمیرمیں 51مریض ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 83 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 69، پنجاب میں58، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں