اسلام آباد: وزیراعظم نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کےاجراکی منظوری دی دے۔
احساس پروگرام کی انچارج ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کواحساس ایمرجنسی کیش انفارمشین پورٹل کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ پورٹل کا مقصد معلومات، مستحقین میں مالی معاونت کی فراہمی اور شفافیت کویقینی بنانا ہے۔ پورٹل کےذریعےکوئی بھی شخص تقسیم کی جانےوالی رقم کے بارےمیں معلومات حاصل کرسکے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں محنت کش اورمزدور و مستحق افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے، ثانیہ نشتر
وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کوسراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم خصوصی طورپرمبارکباد کی مستحق ہے۔کوشش ہے اس مشکل وقت میں مستحقین کی بھرپورمعاونت کی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طورپرشفاف اورمیرٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔