چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ہے۔

ہائی کورٹ نے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

گزشتہ ماہ ہونے والی ایک سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے خوراک اور مالی امداد بھی بھجوائی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تمام طلبہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا عملہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔


متعلقہ خبریں