پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوگئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 201 افراد جاں بحق، 9ہزار565متاثر
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 69 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1345 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپوڑٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 335 ہے۔