کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق 24 گھنٹے میں صوبے میں کورونا سے 5 افراد کی اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے میں 149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1690 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں7 نئے کیسز کے بعد تعداد 204 ہوگئی۔24 گھنٹے میں بدین میں ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد ضلع میں مجموعی کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق شہید بے نظیرآباد میں کورونا کے 6 کیسزرپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 65 تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث آج سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، وزیراعلی سندھ
جاری اعدادو شمار کے مطابق ٹنڈومحمد خان میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹنڈومحمد خان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیرپورمیں 24 گھنٹے میں 33 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے۔ خیرپور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 138 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاڑکانہ میں 2 کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 65 ہوگئی۔