عباسی شہید اسپتال: تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو گیا

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: شہر قائد کے بڑے سرکاری عباسی اسپتال کے عملے کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ رواں ہفتے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ: ایم کیو ایم کے ساتھ حکمت عملی بنانے پر رضا مند

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پرکیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ صحت کے شعبے پر خصوصی اورفوری توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے سہولتوں کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو کٹس سمیت جس سامان کی ضرورت تھی وہ مہیا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ بھی اسپتال کو جس سامان کی ضرورت ہو گی وہ فراہم کیا جائے گا۔

عباسی شہید اسپتال میں سرچ آپریشن، 9 افراد گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی سی آر مشین کو ایکٹیویٹ کیا جارہا ہے تاکہ ٹیسٹ کی سہولت دی جاسکے۔

عباسی شہید اسپتال کے دورے میں صوبائی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ لانڈھی میں موجود لوکل گورنمنٹ اور کے ایم سی کے زیرنگرانی اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

شہری حکومت کی زیر نگرانی کام کرنے والے شہر قائد کے بڑے سرکاری عباسی شہید اسپتال میں تنخواہوں کا مسئلہ کافی عرصے سے درپیش ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر بھی اس مسئلے کو متعدد مرتبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔

سپریم کورٹ،شہر کی تباہی کا از خود نوٹس لے۔میئر کراچی کی اپیل

پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں ایک اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پہ آمادگی ظاہر کی تھی۔


متعلقہ خبریں