کورونا کا خوف: ملائیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی واپس سمندر میں بھیج دی


کورونا وائرس کے خدشے کے پیش ںطر ملائیشا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی سمندری حدود میں روکنے کے بعد واپس کھلے سمندر میں بھیجدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں تقریباً 200 روہنگیا مسلمان سوار تھے جو بنگلہ دیش میں قائم پناہ گزیں کیمپوں سے ملائیشیا جارہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہائش پزیر روہنگیا مسلمان کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملائیشیا جارہے تھے لیکن ملائیشیا کے کوسٹ گارڈز نے اسے شمالی مغربی جزیرے لنکاوی کے قریب روک دی۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان کا خدشہ: ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ملائیشیا حکام نے دعویٰ کیا ہے کشتی میں سوار بھوک و پیاس سے نڈھال روہنگیا پناہ گزینوں کو خوراک اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واپس بنگلہ دیش بھیجدیا۔

ملائیشا حکام کے مطابق کشتی میں سوار مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی گہرے سمندر میں ڈوب گئی تھی جس سے کشتی میں سوار 24 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں