پیسہ  لگا کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، علی زیدی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیسہ  لگا کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خلاف سوشل میڈیا تحریک سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےلاک ڈاؤن کی حمایت کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے  بچاؤ کے لیے مزید  اقدامات کی ضرورت ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ دنیا  میں نائن الیون کے بعد ایک تبدیلی آگئی تھی، دنیا میں ایک اور تبدیلی کورونا وائرس سے  آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکھر ، شکار پور، لاڑکانہ اور سندھ کے باقی علاقوں میں لوگوں کا ہجوم ہے، کوئی سندھ کے باقی علاقوں میں صورتحال دیکھنے گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جہاز تیار کرنے والے فیاض احمد بنے صبح سے آگے کے مہمان

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ کورونا سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے صوبے کام  کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کے بڑے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ وفاق اور ادارے مل کر مشکل گھڑی میں کام کررہے ہیں۔

اپنی وزارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورٹس کے معاملات اور نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کاخواہاں ہوں، ڈیجٹل نظام کے زریعے دنیا کے کسی بھی حصے میں وزارت کا کام دیکھ سکتا ہوں۔


متعلقہ خبریں