پاکستان: زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ان میں نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے ہیں۔

باہر سے آنے والے ہوٹل کے سات دن کے اخراجات دیں گے، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تمام ملکی و بیرونی دفاترایک ہزار روپے فیس کے عوض مینول طور پر پاسپورٹوں میں توسیع کا اندراج کریں گے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس مبلغ 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے107 اموات،5988افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق پاسپورٹوں میں مینول طریقے سے جو توسیع کی جائے گی وہ صرف ایک سال تک کے لیے کارآمد ہو گی۔


متعلقہ خبریں