اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں، ہمیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے؟‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائ ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔‘