کراچی: سندھ میں احساس اوربی آئی ایس پی سینٹرز کے باہر تمام جماعتوں کی سرگرمیوں پہ پابندی لگا دی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن: وفاق کے فیصلوں پر سندھ کے تحفظات
ہم نیوز کے مطابق پابندی عائد کرنے کا حکم آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے اپنے حکمنامے سے صوبے کے تمام آپریشنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو آگاہ کردیا ہے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے صوبے کے تمام آپریشنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ احساس اور بی آئی ایس پی سینٹرز کے باہر تمام جماعتوں کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔
’وزیراعلی سندھ میڈیا اسکرین کی بجائے وزیراعظم سے بات کریں‘
ہم نیوز کے مطابق تحریر کردہ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احساس اوربی آئی ایس پی سینٹرز کے اطراف کسی بھی جماعت کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ان سینٹرز کے اطراف کسی بھی تنظیم یا کسی فرد کی کوئی تصویر نہ لگانے دی جائے۔ پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے، ترجمان سندھ حکومت
ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ عائد کردہ پابندیوں کا بنیادی مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنا ہے۔