مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل کا نیا قانون: وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کو خط

بھارت نے خوف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں جبر جاری رکھا ہوا ہے، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانوں لانے کے حوالے سے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی عمل سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نئے قانون سے کشمیرکے باہر سے بڑی تعداد میں لوگوں کا کشمیرمیں سکونت اختیارکرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔ موجودہ عالمی وبا کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے 61 سالہ خاتون چل بسیں

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی کوویڈ 19 کی طرف توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔ مقبوضہ کشمیرکا ڈومیسائل قانون عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کا خط 3 صفحات پرمشتمل خط گزشتہ روزسلامتی کونسل کے سربراہ کے حوالے کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں