کورونا سے بچاؤ، تمام ملکی بارڈرز کی بندش میں توسیع

کورونا وائرس: پاک افغان سرحد 17ویں روز بھی بند

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزرات داخلہ نے تمام ملکی بارڈرز کی بندش کی تاریخوں میں توسیع کر دی ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی بارڈرز کی بندش میں دو ہفتوں تک کے لیے توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق واہگہ بارڈر کی بندش میں 16 اپریل سے 29 اپریل تک، کرتارپور بارڈر کی بندش میں 11 سے 24 اپریل تک اورتفتان بارڈر کی بندش میں 13 سے 26 اپریل تک کے لیے توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھولا گیا تھا۔

نماءندہ ہم نیوز کے مطابق عالج معالجے کی غرض سے بھارت جانے والے 5 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے تھے جن کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کو کھولا گیا۔

بھارت جانے والے مریضوں کے ساتھ جو رشتے دار گئے تھے وہ بھی وطن واپس پہنچ گئے۔

بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچنے والوں میں یاسر مختار، محمد خالد، چوہدری آصف، چوہدری اشفاق اور نگہت مختار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں