انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری

عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کو زرداری ہاؤس پہنچا دیا گیا

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے پہلی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو رونا وائرس لگ گیا ہے، سندھ وزرا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

وزیراعلیٰ نے پی پی کے شریک چیئرمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

راشن دینے و لینے والے دکھائی نہ دیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت

سابق صدر نے وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لینے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ کے اقدمات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسحتین تک رسائی اور ان کی امداد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

لاک ڈاؤن: سندھ کا دیگر تین صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں آٓصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ قابل تقلید عمل ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور تعریف کی۔


متعلقہ خبریں