یوئیفا چیمپئنز لیگ: بارسلونا اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لیے

یوئیفا چیمپئنز لیگ: بارسلونا اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لیے | urduhumnews.wpengine.com

بارسلونا: یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز میں بارسلونا اور لیورپول نے ہوم گراؤنڈز پر کھیلے گئے اپنے میچز جیت لئے۔

یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل میں بارسلونا نے روما کو 1-4 سے ہرایا۔

لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول 38 ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد 55 اور پھر 59 ویں منٹ میں لگاتار2 گول داغ کر میچ مکمل طور پر اپنے حق میں کرلیا.

روما کلب کی ٹیم میچ کی آخری لمحات میں ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم بارسلونا نے 87ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے حریف ٹیم کو 1-4 سے شکست دی۔ روما کی طرف سے واحد گول ایڈن زیکو نے 80ویں منٹ میں کیا۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی کو لیور پول کے ہاتھوں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے محمد صالح، ایلکس چیمبر لین اور سیڈیو مینے نے گول کئے۔

میچ سے قبل لیور پول کے فینز نے مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کی بس پر بوتل پھینکی تاہم میچ کے بعد لیور پول انتظامیہ نے واقعے پر معافی مانگ لی۔

کوارٹر فائنل کے دیگر میچز دس اپریل کو روما اور مانچسٹر سٹی کے ہوم گراؤنڈز پر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں