نرس کی فرنسیسی صدر سے بحث کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسپتال میں نرس کی صدر ایمانوئل میکرون سے بحث کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرس ہوگئی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کی موجودگی کے بغیر جمعرات کے روز پیرس میں کریملن بیکٹری اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور کورونا مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف عملے سے ملاقات کی۔

اسپتال کے احاطے میں نرس نے فرنسیسی صدر کو روکا اور بتایا کہ کورونا وبا کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بہت برے حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

نرس کا بتانا تھا کہ حفاظتی کٹس اور دیگر سامان کی کمی کے سبب اسپتال کے عملے کو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے نرس کا بتانا تھا کہ وہ  یہ ملازمتیں اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کا پیشہ ہیں۔ ہم لوگوں کی خدمت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔ ہم سرکاری اسپتال میں کام کرتے ہیں۔ ہم غریب ہیں۔ اگر حالات یہی رہے تو کل ان مریضوں کی جگہ ہم اسپتال کے بستروں پر پڑے ہوئے ہونگے۔

فرانسیسی صدر نے نرس کو بتایا کہ  وہ ہر اس چیز کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے جو پہلے سے خراب ہے۔ میں بطور صدر اسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں