اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولتوں پر از خود نوٹس لیا ہے۔
چیف جسٹس نے از خود نوٹس میں متعلقہ حکام سے پوچھا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ مریضوں کو اسپتالوں میں کیا سہولیات فراہم کی جارہی ہیں؟
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا حکومتی اقدامات پر نظر رکھنےکا فیصلہ
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل پاکستان، صحت او رداخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیے ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 13 اپریل کوسماعت کرے گا۔