اسلام آباد: پاکستان نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ عمر کے مطابق سارک سیکریٹریٹ کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سیکریٹری جنرل سارک کو فون پرآگاہ کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سارک فنڈ کا استعمال تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ہونا چاہیے۔ ایمرجنسی فنڈ کا مقصد کورونا وبا کے خلاف علاقائی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے زیر اہتمام تجارتی ویڈیو کانفرنس: پاکستان کی عدم شرکت پر بیان جاری
ترجمان کے مطابق سارک سیکریٹریٹ کومطلع کیا گیا ہےکہ فنڈ کوسارک سیکریٹریٹ ہی استعمال کریگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطباق بطور بانی رکن پاکستان سارک کوعلاقائی تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم سمجھتاہے۔ پاکستان علاقائی تعاون کیلئے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گا۔