جیف بیزوس تیسرے سال بھی امیر ترین شخص قرار

فائل فوٹو


آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ایمزون ڈاٹ کام کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کے امیرترین شخصیات میں سر فہرست ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق دنیا کے مہنگی ترین طلاق بھی جیف بیزوس کی دولت میں خاطرخواہ کمی نہیں لاسکی اور وہ مسلسل تیسرے سال بھی امیرترین شخص ہیں۔

گزشتہ برس جیف بیزوس اور ان کی سابقہ اہلیہ میک کینزی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور میک کینزی کے حصہ میں 38ارب ڈالر آئے۔ ایمازون کے بانی کی دولت گزشتہ برس137 ارب ڈالر  تھی جس میں 18 بلین ڈالر کمی ہوئی۔

برس جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی دنیا کی 22ویں امیرترین شخصیت ہیں۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران سے 226 لوگ ارب پتیوں کے فہرست سے نکل گئے ہیں اور اب صرف2098 ارب پتی ہیں۔

دنیا میں ارب پتی افراد کے علاوہ 51 فیصد لوگ گزشتہ کی نسبت مزید غریب ہوگئے ہیں۔ دنیا میں ارب پتی افراد کے پاس 8 ٹریلین ڈالر ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ رقم 700 بلین ڈالر تھی۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس 98 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پیسوں میں گزشتہ سال کی نسبت1.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ وارن بفٹ ساڑھے 67 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں