کورونا: ایف اے ٹی ایف نے اپنے تمام طے شدہ اجلاس ملتوی کردیے

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنےکا امکان،ذرائع

فائل فوٹو


کراچی: کورونا وائرس کا عالمی سطح پر پھیلائو کے باعث منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے تمام طے شدہ اجلاس اگست اور ستمبر تک ملتوی کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کے لیے 20 اگست تک مہلت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کی مئی جبکہ ایف اے ٹی ایف کا جون میں اجلاس میں ہونا تھا تاہم اجلاسوں کے التوا سے متعلق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے فنانشل مانٹرنگ یونٹ کو  ای میل موصول ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان نے ایک سال میں نمایاں پیشرفت کی، حماد اظہر

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے باقی 13 نکات پر عمل درآمد رپورٹ 30 اپریل تک بھیجنی تھی۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فروری کے آخر میں پیرس میں ہوا تھا۔ ایف اے ٹِی ایف نے پاکستان کو مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.

ایف اے ٹی ایف ارکان ممالک نے پاکستان کومزید اقدامات کرنے اور منی لانڈرنگ کیخلاف قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیا تھا۔


متعلقہ خبریں