سات ممالک میں کورونا کے 8 لاکھ سے زائد کیسز


دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن سات ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

صرف سات ممالک میں کورونا وائرس کے8 لاکھ سے زائد مریض موجود ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں311,637 مریض ہیں۔ اسپین126,168، اٹلی124,632، جرمنی96,092، فرانس89,953، چین81,669 اور ایران میں55,743 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

مجموعی طور پر کورونا وائرس کے سبب64,744 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ50 ہزار زائد اموات صرف سات ممالک میں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ، اٹلی، اسپین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ایران میں ہے۔

امریکہ میں8,454، اسپین11,947، اٹلی15,362، جرمنی15,362، فرانس7,560 اور ایران میں3,452 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4,313 ہے۔

ماضی کی نسبت اپریل میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہینے کے پہلے چار دن میں 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یکم اپریل کو پوری دنیا میں کورونا کے76836، دواپریل79833، تین اپریل101547 اور چار اپریل کو84791 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں