وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کی منظوری دے دی

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 6 نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کے علاوہ کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین بھی خریدنے کی منظوری دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو محکمہ صحت کی کورونا سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس 7500 ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جبکہ ہم ایک دن میں 2020 ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ کوشش ہے کہ ٹیسٹنگ کی استعداد کار یومیہ 5 ہزار ٹیسٹ تک لے جائیں۔

صوباءی وزیر صحت نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں مزید 15 ہزار کٹس سندھ پہنچ جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ سے مزید 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کے علاوہ کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین بھی خریدنے کی منظوری دی۔

رپیڈ ٹیسٹ مشین کے ساتھ ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے40 افراد ہلاک،2291 متاثر

مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام مشینوں اور ٹیسٹنگ کٹس کی ٹیکنیکل کمیٹی منظور کر چکی ہے، ہمیں پبلک سیکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص، علاج و سہولیات کو بہترسے بہترین بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں