لندن: اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کی نماز جنازہ ادا

لندن: اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کی نماز جنازہ ادا

لندن:  دنیائے اسکوائش میں اعظم خان کے نام سے منفرد شناخت کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی۔

نامور اسکواش کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑی کی نماز جنازہ میں خاندان کے چند افراد نےشرکت کی۔

اعظم کا دو دن قبل لندنکے ایلنگ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی عمر 94 سال تھی۔ انہیں اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث داخل کیا گیا تھا حالانکہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

چار مرتبہ برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کے بیٹے واصل خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ ان کے والد کا ایلنگ اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔

اعظم خان کے بڑے بھائی ہاشم خان نے دنیائے اسکواش کے سب سے معروف مقابلے برٹش اوپن جیتنے کا ریکارڈ اس طرح قائم کیا تھا کہ وہ سات مرتبہ چیمپین بنے تھے۔

کسی بھی کام میں بغیر محنت کے کامیابی نہیں ملتی، جہانگیر خان

ہاشم خان کا یہ اعزاز 23 سال تک قائم رہا تھا جسے آسٹریلیا کے شہرہ آفاق کھلاڑی جیف ہنٹ نے توڑا تھا۔ دلچسپ امر ہے کہ جیف ہنٹ یہ اعزاز زیادہ عرصہ اپنے پاس نہیں رکھ سکے کیونکہ جہانگیر خان نے مسلسل دس مرتبہ جیت کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔


متعلقہ خبریں