کورونا: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی رپورٹ آگئی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

تمام تراحتیاط کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت حیران ہوں، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا ہے کہ شکر الحمد للہ، آج میری کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جس پرمیں اللہ تعالیٰ کا ازحد شکر گزار ہوں۔

سعید غنی نے ان احباب، ساتھیوں، پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور عزیز و اقارب کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی جلد اور فوری صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔

کورونا: شہزادہ چارلس خودساختہ آئیسولیشن سے باہر آگئے

صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی کچھ دن قبل کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے تمام امور اپنے گھر سے ہی انجام دیے تھے۔

کورونا: بلاول بھٹو کی عوامی نمائندوں کے لیے دعا کی اپیل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔


متعلقہ خبریں