متاثرین کو راشن گھروں تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ انہوں ںے تمام فلاحی تنظیموں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں۔

روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی نقد رقم سے مدد کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات عوام کو ریلیف دینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی اور صورتحال پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ متاثرین کو جو راشن بیگ دیے جائیں گے ان میں 14 روز کا راشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کا رش نہ لگے کیونکہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات موجود ہوں گے۔

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام سے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے تحت کورونا ریلیف فنڈز کے ذریعے راشن تقسیم کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ایمرجنسی فنڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے خاندانوں کی راشن یا نقد رقم سے مدد کی جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ 2017 کی مردم شماری کے حساب سے سندھ میں پانچ کروڑ آبادی ہے جب کہ صوبے میں ایک کروڑ سے ایک کروڑ 40 لاکھ خاندان یومیہ اجرت پر گزارا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اوسطًاً سات افراد پر مشتمل ایک خاندان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دل پر بوجھ ہے کہ ان غریب لوگوں کی مدد کی جائے۔

 یقین ہے قوم متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے گی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اصل حقداروں کی کس طرح مدد کی جائے اس پر غور کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میکنزم پرغور کررہے ہیں کہ یومیہ اجرت کے ملازمین کی راشن یا نقد رقم سے مدد ہو۔


متعلقہ خبریں