ناکوں پر تعینات سندھ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنے کا اعلان


ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ناکوں پر تعینات سندھ پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنےکا اعلان کا اعلان کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کراچی میں تعینات پولیس اہل کار 12 گھنٹے کے بجائے 8 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں: چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، چینی سفیر

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے کا مقصد شہر کا جائزہ اور اہلکاروں سےملنا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات پرمزیدسختی کی ہے تاہم اہل کاروں کو شہریوں سے محبت سے بات کرنے کا کہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرمی میں ڈیوٹی کرنے والے فورسز کےاہل کاروں کو سلام پیش کیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے صوبے میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد نمونیہ کا بھی شکار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 83 اور دوسرے کی 70 سال تھی ۔


متعلقہ خبریں